ملک کر قرضوں کے چنگل سے آزاد کیا جائے: انجمن تاجران 

ملک کر قرضوں کے چنگل سے آزاد کیا جائے: انجمن تاجران 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      اسلام آباد  (اے پی پی):آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے بیرونی قرضوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے ایمرجنسی کی طرز پر اقدامات کو نا گزیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریلویز، متروکہ وقف املاک بورڈ سمیت دیگر اداروں کی کھربوں روپے کی اراضی کو کمرشل استعمال میں لا کر قرضے اتارے جائیں۔ اتوار کوجاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پالیسی سازوں کو اپنی تمام تر توجہ ملک کو قرضوں کے چنگل سے نجات دلانے پر مرکوز کرنی چاہئے جس کیلئے قومی پالیسی تشکیل دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ مقروض قومیں اپنا مقدمہ نہیں لڑ سکتیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قرضوں سے نجات حاصل کرنا کوئی مشکل نہیں صرف ہمیں اپنی سمت کا تعین کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر دیکھا جائے تو صرف ریلوے کی اتنی اراضی بیکار پڑی ہے جسے نجی شعبہ کو لیز پر دے کر اس سے حاصل ہونے والی آمدن کو قرضوں کی ادائیگی کیلئے خرچ کیا جا سکتا ہے اس لئے حکومت کو قرضوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے موثر اقدامات بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔

مزید :

کامرس -