ویمن چیمبر آف سیالکوٹ کے زیر اہتمام آگاہی مہم سیشن کا اہتمام

    ویمن چیمبر آف سیالکوٹ کے زیر اہتمام آگاہی مہم سیشن کا اہتمام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سیالکوٹ (اے پی پی):وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ کی جانب سے مقامی فیکٹری میں گِز(جی آئی زیڈ) کے تعاون سیکام کی جگہ پرہراساں کیئے جانے  کے موضوع پر ایک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس سیشن کا مقصد خواتین فیکٹری ورکرزکو ان کے حقوق، قوانین، مجرمانہ شکایت جمع کرانے کے طریقوں اور کام کی جگہ پر ہراسگی سے متعلق تمام امور سے آگاہ کرناتھا۔
 گِز کے جینڈر ٹرینر اور ری انٹیگریشن ایڈوائزر اسامہ فہیم نے ان تمام نکات کو تفصیل سے بیان کیا اور سامعین کے ساتھ اس موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی۔سیشن  میں صدر ڈاکٹر مریم نعمان،  عظمی ذکا، ایگزیکٹو کمیٹی ممبر محترمہ عمائمہ علوی، سیکرٹری جنرل،  ڈائریکٹران  اعوان اسپورٹس ریحانہ کوثر،   شاہینہ اعوان اور اعوان سپورٹس کی لیبر فورس نے شرکت کی۔

مزید :

کامرس -