آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعدادوشمار جاری 

آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعدادوشمار جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے پی پی)واپڈا نے مختلف دریاں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔ گزشتہ روز جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی  آمد 31 ہزار800کیوسک اور اخراج 50 ہزارکیوسک،  دریائے کابل  میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی  آمد8ہزار500کیوسک اور اخراج8ہزار 500کیوسکدریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد9ہزار500کیوسک اور اخراج 35 ہزارکیوسک، دریائے  چناب  میں مرالہ کے مقام پر پانی کی  آمد11ہزار700کیوسک اور اخراج4ہزار 800کیوسک ہے۔تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1524.24 فٹ، ڈیم  میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.405 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

مزید :

کامرس -