پیاز کو مناسب وقت پر برداشت کرکے ذخیرہ کیا جاسکتا ہے، محکمہ زراعت

   پیاز کو مناسب وقت پر برداشت کرکے ذخیرہ کیا جاسکتا ہے، محکمہ زراعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قصور (اے پی پی):محکمہ زراعت قصور کے ترجمان نے کہا کہ پیازکومناسب وقت پر برداشت کرکے کم ازکم 6ماہ یا اس سے بھی زائد عرصہ تک ذخیرہ کیاجاسکتاہے،برداشت اور سٹوریج کے لئے محکمہ زراعت کی مشاورت بہتر نتائج فراہم کرسکتی ہے۔ انہوں نیاے پی پیکو بتایا کہ اگر پیازکی فصل کو مناسب وقت پر برداشت کرلیاجائے تو کم ازکم 6ماہ تک اس کی اصل طاقت کو برقراررکھاجاسکتا ہے،کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ فصل کی برداشت میں احتیاط سے کام لیں اور جب پودوں کے تنے 15سے 20فیصد تک خشک ہوکر ٹوٹنا شروع ہوجائیں تو پھر پیازکی برداشت میں تاخیر سے اجتناب برتنا چاہیے کیونکہ پیازکی برداشت جتنی تاخیر سے ہوگی اتنا فصل کے گلنے سڑنے کے خدشات میں اضافہ ہوتاجاتاہے۔ انہوں نے کہا کہ موٹے تنے والے پیازکے ایسے گٹھے جو مکمل طورپر پک کر تیار نہ ہوئے ہوں۔

مزید :

کامرس -