کھادکے کم استعمال سے گندم کی پیداوارمیں اضافہ ممکن ہے،خالد اقبال

کھادکے کم استعمال سے گندم کی پیداوارمیں اضافہ ممکن ہے،خالد اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد (اے پی پی)اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع فیصل آبادڈاکٹر خالد اقبال نے کہا ہے کہ سیڈ کم فرٹیلائزر بینڈ پلیسمنٹ ڈرل کے ذریعے کھادکے کم استعمال سے گندم کی پیداوارمیں 9فیصد تک اضافہ کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ فاسفورس کی کمی کاشکار زمینوں کی ذرخیزی میں اضافہ کیلئے گندم میں استعمال ہونے والی ڈی اے پی کھاد کی مقدار 5 لاکھ 50ہزار ٹن سالانہ سے بھی تجاوز کر گئی ہے جبکہ مذکورہ کھاد کی درآمد پر حکومت کو کثیر زرمبادلہ خرچ کرناپڑ رہاہے۔
ہیں کاشتکاروں کو بھی اضافی بھاری مالی بوجھ کاسامنا ہے کیونکہ فاسفورس کی کمی کاشکار زمینوں کی ذرخیزی میں اضافہ کیلئے ڈی اے پی کھاد کے استعمال کی شرح بتدریج بڑھتی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ طریقہ کارکے مطابق یہ کھاد زمین تیار کرنے کے بعد گندم کی بوائی سے بذریعہ چھٹہ استعمال کی جاتی ہے جس کے 2نقصان دہ پہلو بھی ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ ہرممکن کوشش کے باوجود پورے کھیت میں کھاد کابالکل یکساں چھٹہ ناممکن ہے جبکہ کھاد زمین کے اوپر والی دو تین انچ تہہ میں رہتی ہے مگر پودے کی جڑیں زیادہ تر اس کی نچلی تہہ میں ہوتی ہیں جس کے باعث گندم کے پودے کھاد کی موجودگی سے پوری طرح مستفید نہیں ہو پاتے۔

مزید :

کامرس -