پتے جھڑنے پر تل کی برداشت شروع کرنے کی ہدایت

پتے جھڑنے پر تل کی برداشت شروع کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قصور (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت قصورنے پتے جھڑنے پر تل کی برداشت شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ جب تل کے پودوں سے 90سے 95فیصد تک پتے جھڑ جائیں اور پودوں کی پھلیاں 75فیصد تک زردی مائل ہوجائیں تو پھلیوں کامنہ کھلنے سے پہلے پودے کاٹ لیں اور چھوٹے چھوٹے گٹھے بنا کر پہلے سے تیار کردہ ہموار زمین پر سیدھے کھڑے کردیں تاکہ ان میں روشنی و ہوا کا گزر آسانی سے ہوسکے۔ انہوں نیاے پی پیکو بتایا کہ کچی پھلیاں پودوں میں موجود خوراک حاصل کرکے پک جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پڑ بنانے وقت اس کی مناسب صفائی اورلپائی کا بھی انتظام کرنا چا ہیے نیز پڑ کے اردگرد مناسب زہر دھوڑا بھی کرناچاہئیے تاکہ اسے کیڑے مکوڑوں سے بچایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار پودے خشک ہونے پر ان کو الٹا الٹاکر جھاڑلیں اوریہ عمل وقفے وقفے سے دو سے تین مرتبہ مکمل کرنے کے بعد بیج کو الگ کرلیناچا ہیئے۔ انہوں نے کہا کہ بیج کو دو سے تین روز تک خشک کرلیناچا ہیے تاکہ اس میں 8یا10فیصد سے زائدنمی نہ ہو۔

مزید :

کامرس -