علی امین گنڈاپور کی مقدمات خارج کرنے کی درخواست، رجسٹرار آفس کے اعتراضات، فریقین سے جواب طلب

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کی مقدمات خارج کرنے کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر دیئے، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق رہنما پی ٹی آئی علی امین گنڈا پور کی جانب سے مقدمات خارج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کردیئے،اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہاکہ فریقین 28 نومبر تک اپنا جواب جمع کروائیں ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت 28 نومبر تک ملتوی کردی۔