”مقدمے کا چالان جمع ہو چکا ہے“ اسلام آباد ہائیکورٹ کی شہباز گل کے وکیل کو ٹرائل کورٹ سے رجوع کی ہدایت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کی بغاوت کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاہے کہ چالان جمع ہو چکا آپ ٹرائل کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں ۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی بغاوت کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے شہباز گل کی درخواست پر سماعت کی۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کیا ٹرائل شروع اور چالان جمع ہو گیا ہے؟کیا فرد جرم عائد ہو گئی ہے؟اسٹیٹ کونسل نے کہاکہ چالان کی نقول تقسیم ہو چکی ہیں، کل فرد جرم عائد ہونی ہے ۔
عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ چالان جمع ہو چکا آپ ٹرائل کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں ،عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ۔