موسمیاتی تبدیلی سے متعلق معاہدہ پاکستان کی بری کامیابی، ڈائریکٹر امریکی تھنک ٹینک
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) امریکی تھنک ٹینک ولسن سینٹر کے ڈائریکٹر مائیکل کوگلمین کا کہنا ہے کہ جی 77 کے سربراہ کے طور پرپاکستانی مذاکرات کاروں نے کوپ27 میں اہم معاہدہ کیا۔سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں مائیکل کوگلمین کا کہنا تھا کہ پاکستانی مذاکرات کاروں کے کوپ27 میں کیے گئے اہم معاہدے کے تحت موسمیاتی تغیر سے متعلق نقصان کے لیے فنڈ قائم کیا گیا ہے اس سے قبل پہلے کبھی یہ باضابطہ طور پر کوپ سربراہ اجلاس کے ایجنڈے پر نہیں لایا گیا۔ڈائریکٹر امریکی تھنک ٹینک ولسن سینٹر مائیکل کوگلمین کا کہنا تھا کہ پالیسی سطح پریہ اسلام آباد کی بڑی کامیابی ہے، ناقدین کہیں گے کہ یہ اپنے بچاؤ کے لیے لڑتی کمزورحکومت کیلیے کچھ بھی نہیں تاہم یہ ماحولیاتی انصاف کی سمت اہم قدم اور ترقیاتی قوموں کی طرف سے ایک بڑی پیشرفت ہے۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے تحت کوپ 27 اجلاس میں ماحولیاتی نقصان کے ازالے کے لیے فنڈ قائم کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔مصر کے شہر شرم الشیخ میں دو ہفتے سے جاری کانفرنس میں پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک نے مالدار اور آلودگی پھیلانے والے ممالک سے مطالبہ کیا تھا کہ انھیں پہنچنے والی تباہی کی تلافی کی جائے، دو ہفتوں کے مذاکرات کے بعد مطالبہ منظور کر لیا گیا۔
امریکی تھنک ٹینک