کار سرکار میں مداخلت سے متعلق کیس، عمران خان کی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

کار سرکار میں مداخلت سے متعلق کیس، عمران خان کی طبی بنیادوں پر حاضری سے ...
کار سرکار میں مداخلت سے متعلق کیس، عمران خان کی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)کار سرکار میں مداخلت سے متعلق کیس میں عمران خان کی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق اے ٹی سی اسلام آبادمیں مظاہرے کے دوران کار سرکار میں مداخلت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے کی، چیئرمین تحریک انصاف نے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ مانگ لیا، عدالت نے عمران خان کی طبی بنیادوں پر آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرتے ہوئے مکمل میڈیکل رپورٹ طلب کر لی،عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 28 نومبر تک توسیع کردی۔