سندھ ہائیکورٹ نے پولیس کو حلیم عادل شیخ کیخلاف غیرقانونی کارروائی سے روک دیا
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے پولیس، دیگر اداروں کو حلیم عادل شیخ کیخلاف غیرقانونی کارروائی سے روک دیا۔
نجی ٹی وی چینل 92 نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کے گھر چھاپے کیخلاف درخواست کی سماعت کی،عدالت نے پولیس، دیگر اداروں کو حلیم عادل شیخ کیخلاف غیرقانونی کارروائی سے روک دیا،عدالت نے صوبائی اور وفاقی حکومت، نیب ، ایف آئی اے اور دیگر سے جواب طلب کرلیا،عدالت نے 6 دسمبر تک تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔