میری ٹائم سے متعلق شعور اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے، وائس ایڈمرل
کراچی(پ ر) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز کے تحت ہونے والی ویبی ناراور اکنامک افیئرز میگزین (اسپیشل ایڈیشن) کی تقریب رونمائی کے موقع پر مہمان خصوصی وائس ایڈمرل (ر) عبدالعلیم، ایچ آئی (ایم) کا کہنا تھا کہ میری ٹائم سے متعلق لاعلمی کے خاتمے اور عوام میں میری ٹائم کی اہمیت سے متعلق شعور کو اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے اور روایتی میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے متعدد اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ پاکستان میں میری ٹائم کی جغرافیائی اور کلیدی اہمیت کو ہرگز فراموش نہیں کیا جاسکتا اور ملک کی میری ٹائم تجارت اور ذرائع انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ ڈائریکٹر نیما اسلام آباد کموڈور (ر) بلال عبدالنصار نے حاضرین کو میری ٹائم سے متعلق آگاہی کے فروغ میں ادارے کے تعاون کے بارے میں آگاہ کیا۔ ڈاکٹر محمد اظہر نے میری ٹائم کی آگہی کے فروغ کیلئے روایتی اور ہم عصر سوشل میڈیا کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اکنامک افیئرز میگزین کے میری ٹائم افیئرز کے ساتھ اشتراک کے اقدام کو سراہا۔ قبل اذیں تقریب سے نغمانہ ہاشمی، عدنان صمدانی، اسمعیل محمود اور محمد شہباز نے بھی خطاب کیا۔