پنڈی کی طرف لانگ مارچ کی کال گیدڑ بھپکی ہے،شرجیل میمن
کراچی (سٹاف رپورٹر) وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنڈی کی طرف لانگ مارچ کی کال گیدڑ بھپکی ہے۔عمران اب سیاسی بند گلی کی طرف گامزن ہیں، عمران اب فیس سیونگ مانگ رہا ہے،جو کہ اس کو مل نہیں رہی۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی واحد لیڈر ہے جس کو اپنا وزیر اعلی پنجاب بھی جھوٹا سمجھتا ہے۔ آج دن تک پرویز الاھی نے یہ نہیں کہا کہ عمران خان نے جو نام ایف آئی آر کے لئے دیئے تھے وہ سہی ہیں۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پہلے دنیا عمران کو کرکٹر کے طور پے جانتی تھی، اب عمران دنیا بھر میں گھڑی چور کے نام سے بدنام ہو گیا ہے۔ دنیا اس کی گھڑی چوری کی مثالیں دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور وزیراعظم عمران نے پاکستان کا نام بدنام کروایا۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ تقریروں میں اور انٹرویوز میں عمران خان دھمکیاں دے رہے ہیں، لیکن پس پردہ عمران نیازی اور اس کے لیڈروں کے اب معافی کے پیغام آ رہے ہیں۔