پارٹی میں جو بھی نفا ق پیدا کرے گا، وہ پارٹی کا حصہ نہیں ہوگا: پرویز خٹک
ضلع مہمند (نمائند پاکستان) پاکستان تحریک انصاف کے یکہ غنڈ میں ورکرز کنونشن کا انعقاد۔کنونشن میں ضلع بھر کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ عمران خان جس وقت بھی حقیقی آزادی بھی مارچ کا اعلان کریں گے۔ ضلع مہمند سے ہزاروں افراد پر مشتمل دستہ انکے شانہ بشانہ ہوگی۔پارٹی کو نقصان یا نفاق پیدا کرنے کے والے پارٹی کا ورکرز نہیں۔ ان خیالات کا صوبائی صدر پرویز خٹک نے یکہ غونڈ ڈگری کالج میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران کہی۔ کہ عمران خان 26 سال سے پارٹی کیلئے خدمات کی ہے۔ اگر عمران خان کے ساتھ حقیقی آزادی مارچ میں شانہ بشانہ رہینگے۔عمران خان کے اعلان کا انتظار ہے۔ تو عوام ہم خیبرپختونخوا بالخصوص ضلع مہمند کے ہزاروں کارکنوں کو اپنے ساتھ جائے گے۔صوبائی صدر پرویز حٹک نے نظریاتی ورکروں سے خطاب کے دوران کہا کہ پارٹی میں جو بھی نفاق پیدا کرے گا۔ وہ پارٹی کا حصہ نہیں ہوگا۔ ورکرز کنونشن میں پارٹی کے تمام کارکنوں نے وفاداری کا حلف بھی اٹھایا۔ کنونشن سے ایم این اے ساجد خان مہمند،انور تاج، ناظم اعلیٰ ملک نوید خان،سابقہ ایم پی اے بابر علی مہمند نے بھی خطاب کیا اور اپنے طرف سے پارٹی قائدین کو بھرپور ساتھ دینے کا کا وعدہ کیا گیا۔ کہ ہم حقیقی آزادی مارچ کا عمران خان جس وقت اعلان کریں گے۔ ہم ہزاروں کی قافلہ اسلام آباد پہنچا دینگے۔ کنونشن میں بدنظمی پیدا کرنے والے پی ٹی آئی کے ورکرز کو صوبائی صدر پرویز خٹک نے کہا کہ پارٹی میں بدنظمی اور نفاق پیدا والوں کے لیے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے۔