جیپ ریلی، صحرائے تھل میں میلہ ختم، نادر مگسی فاتح، آصف فضل کا دوسرا نمبر

جیپ ریلی، صحرائے تھل میں میلہ ختم، نادر مگسی فاتح، آصف فضل کا دوسرا نمبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      ملتان، لیہ، مظفر گڑھ، کوٹ ادو(سٹی رپورٹر، بیورو رپورٹ، تحصیل رپورٹر، نامہ نگار، نمائندہ پاکستان، خبرنگار)چمچماتی اور دھول اڑاتی رنگ برنگی گاڑیوں کے ساتویں تھل جیپ ریلی کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے، پری پئیرڈ کیٹگری میں نامور ریسر میر نادر مگسی پہلے اور آصف فضل دوسرے نمبر ہر رہے جبکہ سٹاک کیٹگری میں ذوہیب حسن اور خواتین کیٹیگری میں رباب سلطان پہلے نمبر پر رہی، صاحبزادہ سلطان اور زین محمود ریس مکمل نہ کرسکے تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ میں جاری رہنے والی ساتویں تھل جیپ ریلی کا میلہ اختتام پذیر ہوگیا۔ جیپ ریلی میں سٹاک، پری پئیرڈ، خواتین اور موٹر بائیک ریس کے مقابلے منعقد کیے گئے۔ پری پئیرڈ کیٹیگری کے بڑے مقابلوں میں نامور ریسر صاحبزادہ سلطان اور زین محمود اپنی ریس مکمل نہ کرسکے، جبکہ پری پئیرڈ کیٹیگری میں نادر مگسی پہلے، آصف فضل چوہدری دوسرے، جعفر مگسی تیسرے، سٹاک کیٹیگری میں زوہیب پہلے اور خواتین کیٹیگری میں رباب سلطان پہلے نمبر پر رہی۔ چار روز جاری رہنے والی ساتویں تھل جیپ ریلی میں کئی جیپ ریسرز حادثات کا شکار بھی ہوئے جبکہ پری پِیئرڈ کیٹیگری میں باہمت ریسر شکیل بھرچنڈی فنش لائن کے قریب گاڑی الٹنے کے باوجود دوبارہ گاڑی سیدھی کرکے ریس مکمل کرگئے۔ جبکہ ساتویں تھل جیپ ریلی جیتنے والے ریسرز کے لیے فیصل اسٹیڈیم میں رنگارنگ تقریب منعقد کی گئی جس میں فاتح جیپ ریسرز کو ٹرافیاں اور انعامات دئیے گئے۔ تقریب کے دوران میوزیکل پروگرام اور آتشبازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا رنگا رنگ لیہ تھل میلہ کے تیسرے روز رکھ خیرے والا تحصیل چوبارہ کے جنگل میں منگل کا سماں بندھ گیا۔ہزاروں کی تعداد میں میں مرد و خواتین اور بچوں نے فراٹے بھرتہ گاڑیوں کا نظارہ کیا جبکہ سٹالز پر بھی تل دھرنے کو جگہ نہ تھی۔ عوام بانی لیہ تھل میلہ و جیپ ریلی ایم پی اے قیصر عباس خان مگسی اور انتظامیہ کی بہترین انتظامات کو سراہتے ہوئے نظر آئے۔لیہ تھل میلہ کے تیسرے روز شاندار کلچرل شو اور میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی سید رفاقت گیلانی، ممبران اسمبلی نیاز احمد جکھڑ، عبدالمجید خان نیازی، کمشنر ڈی جی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر ساہیوال امتیاز احمد کھچی نے لیہ تھل میلہ میں خصوصی شرکت کی۔ایم پی اے قیصر عباس خان مگسی، ڈپٹی کمشنر فرحت حسین فاروق، اے ڈی سی جی قدسیہ ناز،اے سی چوبارہ انور علی کانجو اور دیگر افسران کے علاوہ چیف آف مگسی ناصر خان مگسی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ کلچرل شو میں پاکستان کی تمام ثقافتوں کے لوک گیت اور خوبصورت پرفارمنس پیش کی گئی۔ بعدازاں میوزیکل نائٹ منعقد ہوئی جس میں ملک کے نامور گلوکاروں راحت ملتانیکر، موہن بھگت نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور خوب داد سمیٹی۔ قبل ازیں مشاعرہ بھی منعقد ہوا۔ بعدازاں کمشنر ڈیرہ غازی خان لیاقت علی چٹھہ کو ڈپٹی کمشنر فرحت حسین فاروق نے لیہ تھل میلہ کی یادگاری شیلڈ پیش کی۔

مزید :

صفحہ اول -