جیپ ریلی کا ٹریک دشوار گزار قرار،ریسرز کو پریشانی کا سامنا

جیپ ریلی کا ٹریک دشوار گزار قرار،ریسرز کو پریشانی کا سامنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان(سٹی رپورٹر)ساتویں تھل جیپ ریلی کے کھلاڑیوں نے ٹریک کو دشوارگزار قرا ر دیا ہے جس کی وجہ سے اکثرکھلاڑیوں کی گاڑیاں خراب ہوگئیں اور ریسرز کو  لاکھوں روپے کینقصان کا سامنا کر نے کے ساتھ ساتھ ریس سے بھی باہر ہونا پڑا ہے۔ گزشتہ روز صحرائے تھل میں ہونیوالی جیپ ریلی میں شریک کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ تھل جیپ ریلی کیلئیایساٹریک بنایاگیاجس میں غلطی کی گنجائش نہیں تھی۔صحرائے تھل میں ہونے والے اس ایونٹ میں مشکل اوردشوار ٹریک کی بجائے قدرے آسان اور سادہ ٹریک بنایا جاتا تاکہ زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو اس جانب راغب کیا جائے۔انہوں نیمزیدکہاکہ ٹریک کی تیاری میں اگر ہر قسم کی ورائٹی کا خیال رکھا جاتا توڈرائیورز کومہارت دکھانیکابھرپورموقع ملتااورشائقین بھی زیادہ محظوظ ہوتے۔

مزید :

صفحہ اول -