انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 18رکنی قومی سکواڈ کا اعلان 

انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 18رکنی قومی سکواڈ کا اعلان 
انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 18رکنی قومی سکواڈ کا اعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 18رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا،سرفراز احمد اور فہیم اشرف کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے،فوادعالم کو ٹیم سے ڈراپ کردیاگیا،ان کی جگہ محمد علی کو پہلی بار سکواڈ میں شامل کیا گیاہے، حارث رﺅف ڈیبیو کرینگے ۔
نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق چیئرپرسن سلیکشن کمیٹی محمد وسیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ کوشش کر رہے ہیں کہ تینوں فارمیٹ میں سلیکشن کیلئے آپریشنز بڑھائیں۔
چیئرپرسن سلیکشن کمیٹی محمد وسیم نے کہاکہ بابراعظم ، محمد رضوان،عبداللہ شفیق، ابراراحمد کو ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیاگیاہے جبکہ اظہر علی، نسیم شاہ ، امام الحق، محمد نواز اور وسیم جونیئرٹیم کا حصہ ہونگے، نعمان علی، سلمان علی آغا، سعود شکیل، شان مسعود اور زاہد محمودکو بھی ٹیم میں شامل کیاگیا۔
چیئرپرسن سلیکشن کمیٹی محمد وسیم نے کہاکہ سرفراز احمد اور فہیم اشرف کی ٹیم میں واپسی ہوئی ، حارث رﺅف ڈیبیو کرینگے ،فوادعالم کو ٹیم سے ڈراپ کردیاگیا،ان کی جگہ محمد علی پہلی بار سکواڈ میں شامل کئے گئے ہیں۔

مزید :

کھیل -