شہناز گل نے ’پاکستانی پنجابیوں‘ کیلئے خصوصی پیغام جاری کر دیا

شہناز گل نے ’پاکستانی پنجابیوں‘ کیلئے خصوصی پیغام جاری کر دیا
شہناز گل نے ’پاکستانی پنجابیوں‘ کیلئے خصوصی پیغام جاری کر دیا
سورس: Instagram/shehnaazgill

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور معروف رئیلٹی شو بگ باس سیزن 13 کی سب کی پسندیدہ امیدوار شہناز گل نے پاکستانی پنجابیوں کیلئے پیغام دے دیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق شہناز کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ پاکستانیوں کے لیے پیغام دیتی نظر آرہی ہیں۔شہناز گل نے دبئی میں ہونے والی ’فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ‘ ایوارڈز کی تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنے پاکستانی مداحوں خصوصاََ پنجابی مداحوں کیلئے پیغام دیا کہ وہ اُن سے بےحد محبت کرتی ہیں۔

ساتھ ہی اداکارہ نے اپنے پنجابی مداحوں کو درخواست بھی کہ جلد ان کے گانے آرہے ہیں انہیں ضرور سُنیں۔

خیال رہے کہ شہناز گل کو ان کے بےباک انداز اور خلوص کی وجہ سے بھارت سمیت دنیا بھر میں شہرت حاصل ہے وہ جلد ہی سلمان خان کی فلم کبھی عید کبھی دیوالی سے  بڑی سکرین پر جلوہ گر ہوں گی۔

مزید :

تفریح -