پاکستانی حکومت کا آزاد کشمیر بلدیاتی الیکشن کیلئے سیکیورٹی دینے سے انکار

مظفر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر عبدالرشید سلہریا کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت نے بلدیاتی الیکشن کیلئے سیکیورٹی دینے سے انکار کر دیا ہے ۔
نجی ٹی وی چینل "جیو نیوز "کے مطابق چیف الیکشن کمشنر عبدالرشید سلہریا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چیف سیکریٹری آزاد کشمیر نے مجھے مراسلہ لکھا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کا معاملہ سپریم کورٹ آف آزاد کشمیر میں پیش کیا جائے ۔