شاہ رخ خان نے "منت ہاؤس " کی تختی تبدیل کر دی
دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی وو ڈ کنگ خان نے منّت کے لیے ہیروں سے جڑی نیم تختی ایک نئے انداز سے لگا دی، جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
انڈیا ٹائمزکے مطابق بالی ووڈ سٹارشاہ رخ خان نے " منت ہاؤس" کے لیے ایک چمکتی ہوئی خوبصورت ہیرے سے جڑی نام کی تختی اپنے گھر کے گیٹ پر سجائی ہے ۔کنگ خان کی سالگرہ کے بعد انکے گھر کی تختی تبدیل کی گئی ،جسے مداحوں کی جانب سے بیحد پسند کیا جا رہا ہے۔ کنگ خان نے منت ہاؤس کی چھوٹی سی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہیروں سے سجا بادشاہ کا مسکن۔انہوں نے مزید لکھا بادشاہ وہی رہتا ہے جہاں سے بڑے خواب دیکھنے کا سفر شروع ہوتا ہے ۔شیئر کی گئی ویڈیو میں نام کی تختیاں دیکھی جا سکتی ہیں جن پر بائیں طرف منت اور دائیں طرف لینڈ سینڈ لکھا ہوا ہے۔پہلے، یہ ایک بلیک بورڈ تھا جس پر منت لینڈ اینڈ ابھرا ہوا تھا۔
Decked in Diamonds ???? Baadshah's abode ✨ #Mannat, Land's End ???? The King resides where the journey to dream big begins ???? #ShahRukhKhan pic.twitter.com/xTU8gVZiJU
— Shah Rukh Khan Universe Fan Club (@SRKUniverse) November 19, 2022
خیال رہے کہ منّت نہ صرف شاہ رخ خان کا گھر ہےبلکہ یہ بالی ووڈ کا گھر ہے،یہ ممبئی آنے والے سیاحوں کے لیے سیلفی کی جگہ بھی ہے۔ بہت سے لوگ مرکزی دروازے پر سیلفی لینے کے لیے وہاں جاتے ہیں۔جن میں اداکار راج کمار راؤ بھی شامل ہیں۔شاہ رخ خان سے متاثر ہوکر اداکار بننے والےراج کمار راؤ نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے پسندیدہ سٹار کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے انکے بنگلے منت کے باہر گھنٹوں کھڑے رہتے تھے۔ ان جیسے لاکھوں ہیں جو آج بھی ایسا ہی کرتے ہیں۔شائقین کے پسندیدہ سیلفی سپاٹ کے پاس اب نیا نام پلیٹ ہے۔
واضح ہے کہ شاہ رخ خان اپنی نئی فلم" ـپٹھان" میں نظر آئیں گے، جو ایک ایکشن تھرلر ہے. جس میں انکے ساتھ دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہیم شامل ہیں۔فلم" پٹھان" 25 جنوری 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی ۔