انڈو نیشیا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد50ہو گئی، متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک قرار

انڈو نیشیا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد50ہو گئی، متعدد زخمیوں کی حالت ...
انڈو نیشیا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد50ہو گئی، متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جکارتہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)انڈونیشیا کےجزیرے ویسٹ جاوا میں 5.6شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا ہے ، جس کے باعث عمارتیں لرز اٹھیں متعدد تباہ بھی ہوئیں، مختلف حادثات میں اب تک 50سے زائد افراد ہلاک جبکہ 300 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

"رائٹڑز "کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کاکہناہے کہ دارالحکومت جکارتہ سے 75 کلو میٹر دور  زلزلے کا مرکز تھا جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ،جکارتہ میں زلزلے سے عمارتیں لرز گئیں ، زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگ خوفزدہ ہو گئے اور گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔