مجھے آپ سے ملنا ہے ،میں کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں، عمر اکمل کی چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ سے درخواست

مجھے آپ سے ملنا ہے ،میں کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں، عمر اکمل کی چیئر مین پی سی بی ...
مجھے آپ سے ملنا ہے ،میں کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں، عمر اکمل کی چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ سے درخواست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)  پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹر عمر اکمل  نے کرکٹ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (  پی سی بی) رمیز راجہ سےملاقات کی درخواست کی ہے۔

 نجی ٹی وی چینل "جیو نیوز" کے مطابق عمر اکمل نے انٹرویو میں کہا کہ وہ اب کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں لیکن ٹیم انتظامیہ انہیں بغیر کسی وجہ کے نظر انداز کررہی ہے،قومی کرکٹر نے رمیز راجہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا  کہ "چیئرمین سے چند چیزوں پر بات کرنا چاہتا ہوں، رمیز بھائی مجھے آپ سے ملنا ہے، میں کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں"۔

عمر اکمل سے سوال کیا گیا کہ "آپ کے گھر سے قذافی سٹیڈیم کافی قریب ہے تو آپ وہاں جاکر ملاقات کرلیں"، جس پر انہوں نے کہا کہ "سٹیڈیم کے باہر گارڈز ہوتے ہیں، اگر انہوں نے مجھے اندر ہی نا جانے دیا تو میری کیا عزت رہ جائے گی"۔

یاد رہے کہ عمر اکمل کو پاکستان سپر لیگ کے دوران اسپاٹ فکسنگ کی اطلاع نا دینے پر معطل کیا گیا تھا جس پر کرکٹر نے معافی بھی مانگی تھی۔قومی کرکٹر  کو  2020 میں پی سی بی نے تمام کرکٹ سرگرمیوں سے روک دیا تھا، بعدازاں عمر اکمل کو 2021 میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی گئی تھی۔

مزید :

کھیل -