کوئٹہ ، اپنے ہی 3 بھائیوں کو فائرنگ کرکے قتل کرنیوالے بیٹے کو والدین نے معاف کر دیا

کوئٹہ ، اپنے ہی 3 بھائیوں کو فائرنگ کرکے قتل کرنیوالے بیٹے کو والدین نے معاف ...
کوئٹہ ، اپنے ہی 3 بھائیوں کو فائرنگ کرکے قتل کرنیوالے بیٹے کو والدین نے معاف کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)کوئٹہ میں اپنے ہی 3 بھائیوں کو فائرنگ کرکے قتل کرنیوالے بیٹے کو والدین نے معاف کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق کوئٹہ کی مقامی عدالت میں تہرے قتل کیس کی سماعت ہوئی، والدین نے دیگر 3 بیٹوں کو قتل کرنے والے قاتل بیٹے کو معاف کردیا،والدین نے عدالت میں بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہاکہ ملزم کو قصاص و دیت کے تحت معاف کیاگیا،بیٹے سے غلطی ہوئی ہم اسے معاف کرتے ہیں ،والدین کے معاف کرنے پر عدالت نے ملزم کو رہا کرنے کا حکم دیا۔
یاد رہے کہ جائنٹ روڈ کوئٹہ پر ملزم نے فائرنگ کرکے اپنے ہی 3 بھائیوں کو قتل کردیاتھا۔