سجل علی کی جھانوی کپور کو گلے لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

دبئی(ڈیلی پاکستا ن آن لائن) پاکستانی معروف اداکارہ سجل علی اور لیجنڈ بھارتی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی ایک دوسرے کو گلے لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق دبئی میں فلم فئیر مڈل ایسٹ ایوارڈز کی ایک تقریب میں کئی پاکستانی اور بھارتی اداکاروں نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران جھانوی کپورسجل علی کو گلے لگاتے دیکھا سکتا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
View this post on Instagram
ایوارڈ کی اس رنگا رنگ تقریب میں پاکستانی اداکارہ سجل علی نے بہترین اداکاری کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ ایوارڈ وصول کرتے وقت انہوں نے اداکاری کا پہلا موقع دینے کے لیے ہمایوں سعید کا شکریہ ادا کیا، ساتھ ہی انہوں نے بھارتی دوست جھانوی کپور سے ملنے پر خوشی کا اظہار بھی کیا۔
View this post on Instagram
دوسری جانب جھانوی کپور بھی ایوارڈ حاصل کرتے وقت اپنی پاکستانی دوست کو نہیں بھولیں۔ سجل علی سے برسوں بعد ملاقات پر نہ صرف خوشی کا اظہار کیا بلکہ شکریہ بھی ادا کیا۔
خیال رہے کہ قبل ازیں فلم" موم "کی شوٹنگ کے دوران آنجہانی سری دیوی اور اْن کے اہلخانہ کے ساتھ سجل علی کے بہترین تعلقات قائم ہوگئے تھے جس کا انہوں نے کئی بار اظہار بھی کیا تھا۔
واضح رہے کہ تقریب میں پاکستانی اداکارہ سجل علی کے علاوہ ہمایوں سعید اور فہد مسطفیٰ نے بھیی شرکت کی ، جبکہ بھارتی اداکاروں میں کامیڈین بھارتی سنگھ، اداکارہ شہناز گل، اداکارہ جھانوی کپور اور دیگر بالی ووڈ شخصیات نے شرکت کی۔