گندے جوگرز کو صاف کرنے کا آسان طریقہ

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) سفید جوگرز میلے ہو جائیں تو انہیں واپس نئے جیسا بنانا بہت مشکل کام ہوتا ہے، تاہم اب ایک آسٹریلوی خاتون نے اس کا ایسا آسان طریقہ بتا دیا ہے کہ آپ چند منٹ میں اپنے گندے ٹرینرز کو نئے جیسے صاف ستھرے اور چمکدار بنا سکتے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق آسٹریلوی شہر برزبن کی رہائشی 33سالہ کونٹل ڈنکین نامی یہ خاتون جوگرز صاف کرنے کے لیے باتھ سوپ اور سرف کا استعمال کرتی ہے۔
اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں کونٹل ڈنکین پہلے باتھ سوپ کو گیلا کرتی جاتی ہے اور گندے جوگرز پر رگڑتی جاتی ہے۔پورے جوگرز پر اچھی طرح صابن لگانے کے بعد وہ انہیں واشنگ مشین میں ڈال کر سرف سے دھوتی ہے اور جب جوگرز کو مشین سے باہر نکالتی ہے تو وہ بالکل نئے جیسے چمک رہے ہوتے ہیں۔ کونٹل ویڈیو میں بتاتی ہے کہ وہ ہر بار اپنے اور بچوں کے جوگرز صاف کرنے کے لیے یہ طریقہ اپناتی ہے اور ہر بار یہ طریقہ بہترین کام کرتا ہے۔