شوہر کے انتقال کے ایک مہینے بعد کینسر کی مریض بیوی بھی چل بسی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں شوہر کے انتقال کے ایک ماہ بعد اس کی کینسر کی مریض اہلیہ بھی چل بسی۔ دی سن کے مطابق 42سالہ کرس ملز نامی شخص کی چار ہفتے قبل معدے کے السر کی وجہ سے موت ہوئی تھی۔ رات کو سوتے ہوئے ہی کرس کی موت ہو گئی، اگلی صبح اس کی 30سالہ اہلیہ ایمی والٹن نے اسے بیدار کرنے کی کوشش کی تو اسے معلوم ہوا کہ اس کا شوہر جہان فانی سے جا چکا ہے۔
ایمی والٹن بی کینسر کی مریض تھی اور اس کا علاج چل رہا تھا۔ گزشتہ روز اپنے شوہر کی موت کے ٹھیک ایک ماہ بعد وہ بھی دنیا سے رخصت ہو گئی۔ دونوں میاں بیوی اپنے پیچھے دو کم عمر بچے چھوڑ گئے ہیں۔ ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔ بیٹے ہیری کی عمر 8سال اور بیٹی میا کی عمر 6سال ہے۔ دونوں بچے اب ایمی کی والدہ ٹریسی کے پاس ہیں۔