سونے کی فی تولہ قیمت میں400روپے اضافہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا۔سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 58 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونا 343 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 35 ہزار 888 روپےکا ہوگیا ہے۔عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 11 ڈالرکم ہوکر 1740 ڈالرفی اونس ہوگیا ہے۔