ماہرین نے ایسی علامات بتا دیں جن سے خواتین کو رحم کے کینسر کا پتا چل سکتا ہے

ماہرین نے ایسی علامات بتا دیں جن سے خواتین کو رحم کے کینسر کا پتا چل سکتا ہے
ماہرین نے ایسی علامات بتا دیں جن سے خواتین کو رحم کے کینسر کا پتا چل سکتا ہے
سورس: Pix4free (creative commons license)

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) رحم کا کینسر ہر سال ہزاروں خواتین کی موت کا سبب بن رہا ہے۔ اس موذی مرض کو خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے، جو زیادہ تر کیسز میں اس وقت تشخیص ہوتا ہے جب آخری مراحل میں پہنچتا ہے۔ اس کی وجہ خواتین کا بروقت اپنے ٹیسٹ نہ کرانا ہے۔ دی سن کے مطابق ماہرین نے اس مرض کی ایسی علامات بتا دی ہیں جن کے ذریعے خواتین ٹیسٹ کرائے بغیر اس بیماری کا اندازہ لگا سکتی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جس خاتون کو مسلسل پیٹ پھولنے کی شکایت رہنے لگی ہو، پیڑو میں درد رہتا ہو، بھوک نہ لگتی ہو یا پیٹ ہمہ وقت بھرا ہوا محسوس ہوتا ہو اور پیشاب کی حاجت معمول سے زیادہ ہونے لگی ہو، ایسی خواتین کو رحم کے کینسر کے حوالے سے چوکنا ہو جانا چاہیے اور فوری طور پر اپنے ٹیسٹ کرانے چاہئیں۔ 
ماہرین کے مطابق اس مرض کی شکار خواتین میں حیض کی بے قاعدگی بھی عام دیکھی جاتی ہے۔ چنانچہ یہ بھی اس بیماری کی علامات میں سے ایک ہے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ رحم کا کینسر ایک ایسا مرض ہے، جس کی بروقت تشخیص ہو جائے تواس کا علاج ممکن ہوتا ہے، تاہم جب یہ مرض حد سے بڑھ جائے تو لاعلاج ہو جاتا ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -