اگلا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کن قوانین کے ساتھ کھیلا جائے گا؟ کرکٹ فینز کے لیے بڑی خبر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے فارمیٹ کا اعلان کردیا۔
ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں ایونٹ کا فارمیٹ گزشتہ ایونٹس سے مختلف ہوگا اور اگلے ورلڈ کپ میں 20 ٹیمیں، چار گروپس میں تقسیم ہوں گی۔ہر گروپ سے دو، دو ٹیمیں سپر8 مرحلے میں جگہ بنائیں گی اور سپر 8 کی ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔
سپر 8 کی 4 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔اگلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 55 میچز کھیلے جائیں گی۔ امریکہ اور ویسٹ انڈیز نے میزبان ہونے کی بنیاد پر کوالیفائی کرلیا جبکہ پاکستان، انگلینڈ، بھارت اور نیوزی لینڈ نے 2022 کی کارکردگی بنیاد پر جگہ پکی کی۔
آسٹریلیا، نیدرلینڈز، سری لنکا اور جنوبی افریقہ بھی اس سال کی کارکردگی پر کوالیفائی کرگئے ہیں جبکہ افغانستان اور بنگلا دیش نے رینکنگ کی بنیاد پر اگلے ورلڈ کپ میں کوالیفائی کیا۔
دیگر آٹھ ٹیموں کا فیصلہ کوالیفائرز کی بنیاد پر ہوگا۔ افریقا، ایشیا اور یورپ سے دو، دو جبکہ پیسفیک اور امریکاز سے ایک ایک ٹیم کوالیفائی کرے گی۔