وزیراعظم آزادکشمیر کا چیف سیکریٹری کو بلدیاتی الیکشن کا انعقاد 27 نومبر کو ہر صورت ممکن بنانے کیلئے خط

وزیراعظم آزادکشمیر کا چیف سیکریٹری کو بلدیاتی الیکشن کا انعقاد 27 نومبر کو ...
وزیراعظم آزادکشمیر کا چیف سیکریٹری کو بلدیاتی الیکشن کا انعقاد 27 نومبر کو ہر صورت ممکن بنانے کیلئے خط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان  نے  چیف سیکریٹری آزاد کشمیر کو بلدیاتی الیکشن کا انعقاد 27 نومبر کو ہر صورت ممکن بنانے کے لیےخط لکھ دیا۔ اپنے خط میں انہوں نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر حکومت نے بلدیاتی الیکشن کے لیے تمام دستیاب وسائل الیکشن کمیشن کو فراہم کیے ہیں تاہم وفاقی حکومت نے درکار سیکیورٹی پر کوئی واضح  پالیسی نہیں دی جس پر کچھ حلقوں نے یہ تاثر دیا ہے کہ الیکشن بروقت نہ ہو سکیں گے
الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے کہ وہ مقررہ تاریخ کو الیکشن کا انعقاد یقینی بنائے ۔

انہوں نے کہا کہ انسپکٹر جنرل پولیس، تمام  سیکریٹریز ، کمشنر ز، حکومتی اہلکاران کو واضح طور پہ مطلع کیا جائے کہ  27 نومبر 2022 کے بلدیاتی الیکشن کے لیے مکمل تیاری کریں اور الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون کریں۔ الیکشن کا التوا یا مرحلہ وار الیکشن کروانا حکومت کا آپشن نہیں لہذا ابہام کو دور کیا جائے اور الیکشن اعلان شدہ شیڈول کے مطابق ہر صورت کروائے جائیں ۔