شام سے راکٹ حملہ، 3 افراد ہلاک ، ترکی کا سخت رد عمل کا اعلان

شام سے راکٹ حملہ، 3 افراد ہلاک ، ترکی کا سخت رد عمل کا اعلان
شام سے راکٹ حملہ، 3 افراد ہلاک ، ترکی کا سخت رد عمل کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

استنبول (ڈیلی پاکستان آن لائن)  ترکی کے وزیر داخلہ نے کہا ہے  کہ پڑوسی ملک شام سے ترکی کے سرحدی قصبے کارکمیس کی طرف داغے گئے راکٹوں کے نتیجے میں ایک بچے سمیت تین افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔ 

وزیر تعلیم سلیمان سویلو نے  'سخت ردعمل' کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا 'ہمارے تین شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ان میں سے ایک بچہ ہے، دوسرا استاد۔'  جنوب مشرقی صوبے غازیانتپ کے گورنر داوت گل نے قبل ازیں کہا تھا کہ دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

انادولو سرکاری پریس ایجنسی کے مطابق حملوں میں ایک ہائی سکول اور دو مکانات کے ساتھ ساتھ سرحدی کراسنگ کے قریب ایک ٹرک کو نشانہ بنایا گیا جو کہ کرکامس کو شام کے شہر جرابلس سے ملاتا ہے۔انادولو پر تصاویر میں ایک سکول کی ٹوٹی ہوئی کھڑکیوں اور ایک ٹرک کو آگ کے شعلوں میں دکھایا گیا ہے۔