نواز شریف پرسنگین الزام لگانے پر ناصر بٹ نےتسنیم حیدر کے خلاف لندن کے پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرا دی

نواز شریف پرسنگین الزام لگانے پر ناصر بٹ نےتسنیم حیدر کے خلاف لندن کے پولیس ...
نواز شریف پرسنگین الزام لگانے پر ناصر بٹ نےتسنیم حیدر کے خلاف لندن کے پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ناصر بٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف پر سینیئر صحافی ارشد شریف اور عمران خان کے قتل کا الزام لگانے والے تسنیم حیدر کے خلاف لندن کے پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرادی۔

ناصر بٹ نے لندن کے گرین فورڈ پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ تسنیم حیدر نے جھوٹے الزامات لگا کر میری جان کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس سے کہا ہے کہ تسنیم حیدر کو بلاکر تحقیقات کی جائیں۔

ان کا کہنا تھاکہ کسی غلط کام میں ملوث نہیں، اس لیے بے خوف ہوکر پولیس کے پاس جاکر شکایت درج کرائی ہے، سستی شہرت کی خاطر دوسروں پر سنگین الزامات لگانے والے شخص کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اس معاملے میں عدالت بھی جاؤں گا۔

مزید :

قومی -