نوجوانوں کو خود کشی سے روکنے کیلئے جاپان نے  دلچسپ  طریقہ اپنالیا 

نوجوانوں کو خود کشی سے روکنے کیلئے جاپان نے  دلچسپ  طریقہ اپنالیا 
نوجوانوں کو خود کشی سے روکنے کیلئے جاپان نے  دلچسپ  طریقہ اپنالیا 
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو (ڈیلی پاکستان آن لائن) وسطی جاپان میں حکام ملک کے دیرینہ خودکشی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایک غیر معمولی نیا طریقہ آزما رہے ہیں۔ حکام کی جانب سے  ٹوائلٹ پیپر پر سپورٹ کے پیغامات پرنٹ  کیے جا رہے ہیں۔  اس ٹوائلٹ پیپر پر ایک پیغام میں درج کیا گیا ہے، اے پیارے، جو اپنی زندگی ختم کرنا چاہتا ہے۔


جاپان میں خودکشی ایک دیرینہ مسئلہ ہے، اور بہت سے مقامات کی طرح یہاں بھی عالمی  وبائی مرض کے دوران خودکشی سے ہونے والی اموات میں اضافہ دیکھا گیا۔ وزارت صحت کے مطابق، 2020 میں خودکشی سے مرنے والے پرائمری،  مڈل اور ہائی سکول کی عمر کے طلباء کی تعداد 499 تک پہنچ گئی۔

یاماناشی کے عہدیداروں کا خیال تھا کہ ٹوائلٹ پیپرز کی شیٹوں پر  حوصلہ افزائی  کے پیغامات اور خودکشی سے بچاؤ کے ہاٹ لائن نمبر پرنٹ کرنا پریشان حال نوجوانوں کی مدد کا ایک مؤثر اور سمجھدار طریقہ ہو سکتا ہے۔ یاماناشی کے اہلکار کینیچی میازاوا نے  خبر ایجنسی اے ایف پی کو بتایا، 'آپ بیت الخلا میں اکیلے ہیں۔ ہم نے محسوس کیا کہ یہ ایسے ہی لمحات ہیں جب آپ کو پریشانی کے خیالات کا زیادہ خطرہ ہو سکتا ہے'۔

اس مہم  کے دوران  پیغامات اور فون نمبروں کے پرنٹ والے  ٹوائلٹ پیپرز کے چھ ہزار  رولز کو گزشتہ ماہ 12 علاقائی یونیورسٹیوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔