سیاسی جماعتوں سےبات چیت چل رہی ہے، ماضی کو بھول کر آگے بڑھناچاہتے ہیں، رہنما پی ٹی آئی علی ظفر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی ظفر نے کہا ہے کہ ہماری جماعت ماضی کو بھول کر آگے بڑھناچاہتی ہے، سیاسی جماعتوں سےبات چیت چل رہی ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر کا کہنا تھا کہ آرمی ایکٹ پرقرارداد آئی تھی جس پر تمام جماعتوں نےمشترکہ بحث کی، بحث اور مشاورت سیاسی رابطوں کے نتیجے میں ہی ممکن ہوئی۔انہوں نے کہاکہ ہمارے سیاسی روابط مستقبل میں بھی رہیں گے، کمیٹی کا اب کام انتخابات پر ہے، ہم ماضی بھول کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں، سیاسی جماعتوں سے ایک حد تک بات چیت چل رہی ہے، سیاسی جماعتوں سے بات چیت کو اب مزید آگے بڑھانےکی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کی دیگر سیاسی جماعتوں سے بات چیت کے نتائج اگلے ہفتے آنا شروع ہوں گے۔