اسرائیل غزہ میں عارضی جنگ بندی کے لیے رضا مند ہوگیا

اسرائیل غزہ میں عارضی جنگ بندی کے لیے رضا مند ہوگیا
اسرائیل غزہ میں عارضی جنگ بندی کے لیے رضا مند ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیت المقدس (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیل غزہ میں عارضی جنگ بندی کے لیے رضا مند ہوگیا ہے۔

پہلے مرحلے میں 50 سے 70 تک فلسطینی قیدیوں کا رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، قیدیوں میں بچے اور خواتین شامل ہوں گی جبکہ ان کی رہائی آئندہ 24 گھنٹے میں متوقع ہے۔اسرائیلی حکام نے ڈیل سے متعلق مذاکرات کی تصدیق کردی جبکہ حماس کا مذاکرات سے متعلق کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

دوسری جانب غزہ کے سب سے بڑے الشفاہسپتال میں بچائے گئے نومولود بچوں کو علاج کے لیے مصر منتقل کر دیا گیا ہے۔فلسطینی ریڈ کراس سوسائٹی اور مصری میڈیا کے مطابق 28 نومولودوں  کو الشفاہسپتال سے مصر منتقل کیا گیا ہے۔یادرہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ ہفتے الشفا ہسپتال پر وحشیانہ کارروائی کرتے ہوئے طبی عملے، بے گھر افراد اور مریضوں کو نکال دیا تھا۔وہاں موجود 31 نومولود بچوں کو پہلے جنوبی غزہ کے ایک ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا اور اب ایمبولینس کے ذریعے انہیں موبائل انکوبیٹرز میں مصر پہنچایا گیا۔