سی ٹی او کا تمام کمرشل ، پبلک سروس وہیکلز کے لائسنس چیک کرنے کا حکم

سی ٹی او کا تمام کمرشل ، پبلک سروس وہیکلز کے لائسنس چیک کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                    لاہور (کر ائم رپو رٹر)چیف ٹریفک آفیسر لاہور مستنصر فیروز نے شہر میں چلنے والی تمام کمرشل، پبلک سروس وہیکلز کے لائسنس چیک کرنے کا حکم دے دیا ۔سی ٹی او مستنصر فیروز نے کہا کہ مجوزہ لائسنس کے بغیر دیگر گاڑی چلانے کی ہرگز اجازت نہیں، سواریوں والی گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لئے پی ایس وی انتہائی ضروری ہے ، بغیر پی ایس وی لائسنس کوئی بھی ڈرائیور پبلک ٹرانسپورٹ نہیں چلا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ بغیر لائسنس کسی بھی ٹرالر، ٹرک، مزدا اور خصوصا ٹریکٹر ٹرالی کو شہر میں داخلہ کی اجازت نہیں، حادثات کی روک تھام اور منعظم ٹریفک کے حصول کیلئے قوانین کی پاسداری انتہائی ضروری ہے ۔

مزید :

علاقائی -