پولیس ملازمین کو طبی اخراجا ت کیلئے 22لاکھ روپے جاری
لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر لاہور سمیت مختلف اضلاع میں خدمات سر انجام دینے والے پولیس ملازمین کو طبی اخراجات کیلئے 22 لاکھ روپے جاری کر دیئے تفصیلات کے مطابق ٹیلی کمیونیکیشن لاہور کے اے ایس آئی محمد انور کو بیٹے کے عارضہ قلب کے علاج کیلئے 10 لاکھ روپے دئیے گئے رحیم یار خان کے سب انسپکٹر مختار احمد کو بیٹے کے لیور ٹرانسپلانٹ کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے جہلم پولیس کے رضوان قمر کو برن سرجری کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے، راولپنڈی کے ہیڈ کانسٹیبل فہد محمود کو بیٹے کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے، وہاڑی کے ہیڈ کانسٹیبل ناصر اقبال کو بیٹی کے عارضہ سماعت کے علاج کیلئے ایک لاکھ روپے دئیے گئے ایڈیشنل آئی جی فنانس اینڈ ویلفیئر محمد ریاض نذیر گاڑا کی زیر صدارت ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی نے مذکورہ کیسز پر فنڈز اجراءکی منظوری دی تھی۔ اجلاس میں ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، اے آئی جی ڈسپلن احسن سیف اللہ اور اے آئی جی ویلفیئر نوید اجمل بطور ممبر شریک ہوئے۔
x