ون ویلنگ کرنےوالے 8 نوجوان موٹرسائیکلوں سمیت گرفتار
لاہور (کر ائم رپو رٹر)پنجاب سیف سٹیز نے ون ویلنگ کرنے والے 8 نوجوان گرفتار کروا دئیے ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق سیف سٹی کیمروں میں نظر آنے والے ون ویلرز کی فیلڈ فورس کو نشاندہی کی گئی ترجمان نے بتایا کہ فیلڈ فورس نے فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 8 ون ویلرز کو گرفتار کیا،ون ویلنگ کرنے والے منچلوں کو گرفتار کرتے ہوئے موٹر سائیکلیں قبضے میں لے لی گئیں۔
سیف سٹی کا مزید کہنا تھا کہ سیف سٹی کیمروں کے ذریعے قانون شکن عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاﺅن جاری ہے،شہری ون ویلنگ کی شکایت فوراً 15 پر کریں۔