مختلف مقامات سے 2 نامعلوم افراد کی نعشیں برآمد
لاہور (کر ائم رپو ٹرر) نواں کوٹ اور شالیمار سے 2نامعلوم افراد کی نعشیں برآمد ہوئیں ایدھی ترجمان کے مطابق نواں کوٹ بکر منڈی قبرستان سے 45سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی شالیمارکے علاقے میں ماھو لال حسین دربار کے قریب سے 30سالہ نامعلوم شخص کی جھلسی ہوئی لاش برآمد ہوئی ایدھی ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں افراد نشے کے عادی تھے اور نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوئے جن کی شناخت نہیں ہو سکی پولیس کے مطابق فرانزک ٹیم کے ہمراہ جھلسی ہوئی لاش کے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا قانونی کارروائی کے بعد نامعلوم افراد کی نعشیںمردہ خانے منتقل کر دی گئیں۔