جرائم پیشہ عناصر کی سختی سے بیخ کنی کی جارہی ہے، سی سی پی او
لاہور(کر ائم رپو رٹر)سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کی سختی سے بیخ کنی کی جارہی ہے لاہور پولیس نے رواں سال میں اب تک 5872سرچ آپریشنز کئے ہیں یہ بات سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ نے جاری اپنے بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ سرچ آپریشنز کے دوران 156961 گھروں، 79513کرایہ داروں جبکہ610903اشخاص کو چیک کیا گیا ہے دوران سرچ آپریشن 260ہوٹلز،64گیسٹ ہاوسز118ہوسٹلز اور 8827دکانیں چیک کی گئیں۔
ہیں۔ سرچ آپر یشنزکے دوران کرایہ داری ایکٹ کے تحت1056اشخاص کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ اسی طرح55/109ضابطہ فوجداری کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 3730افرادجبکہ70اشتہاری مجرمان کو بھی گرفتار کیا گیا سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کی سختی سے بیخ کنی کی جارہی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جرائم پر قابو پانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے شہر میں امن و امان کے لئے سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔ بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ لاہور پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر وقت الرٹ ہے، شرپسند و قانون شکن عناصر کا تمام ریکارڈ ان کے کریکٹر سرٹیفیکیٹس میں درج کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ لاہور پولیس قیام امن کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے۔