ڈیڑھ کروڑ کی واردات کا معمہ حل، ملزمان گرفتار، مال مسروقہ برآمد

ڈیڑھ کروڑ کی واردات کا معمہ حل، ملزمان گرفتار، مال مسروقہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈیڑھ کروڑ کی چوری کی واردات کا معمہ حل، ملزمان گرفتار، مال مسروقہ برآمد،ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے برآمد ہونے والا مال مسروقہ اصل مالک کے سپرد کر دیا نصیر آباد کے علاقے گھر میں ہونے والی چوری کی واردات کو ٹریس کرکے نقدی مدعی خالد محمود کے سپرد کی گئی گرفتار ملزمان رضوان، مہوش رضوان اور حسنین نے اپنے مالکان کے گھر میں ڈیڑھ کروڑ مالیت کی چوری کی واردت کی تھی ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے چوری کی واردات کا نوٹس لیا تھا ملزمان گھر سے طلائی زیورات، ڈالرز، درہم اور ریال چوری کر کے فرار ہو گئے تھے انچارج انویسٹی گیشن نصیر آباد شاہد محمود نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف معلومات سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انو ش مسعو د چو دھر ی نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے دن رات کوشاں ہیںایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کا نصیر آباد پولیس ٹیم کے لیے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا ۔

مزید :

علاقائی -