میو ہسپتال کی تیسری ایڈمنسٹریشن کمیٹی کا اجلاس،اہم فیصلے

میو ہسپتال کی تیسری ایڈمنسٹریشن کمیٹی کا اجلاس،اہم فیصلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)سپیشل سیکرٹری سپشلائذڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن راجہ منصور اور وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز کی سربراہی میں میو ہسپتال لاہور کی تیسری ایڈمنسٹریشن کمیٹی کا اجلاس کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں منعقد ہوا جس میں اصولی فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں مالی سال 2023۔24 کے لئے ادویات، ڈسپوزبل اور دیگر سامان کی خریداری اور کنٹریکٹ کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں میو ہسپتال کی مختلف وارڈز کی تعزین و آرائش اور بحالی کا جائزہ لیا گیا اور پیش رفت بارے بات چیت ہوئی جبکہ کام میں مزید تیزی لانے کی ہدایات کی گئیں۔ اجلاس میں میو ہسپتال کے انفراسٹرکچر اور مریضوں کی مزید علاج معالجے میں بہتری کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا کہ ڈاکٹرز کی تنخواہوں اور دیگر اخراجات کے لئے فنانس ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کر کے مزید بجٹ منظور کروایا جائے اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر میو ہسپتال پروفیسر محمد ہارون حامد، چیف آپریٹنگ آفیسر میو ہسپتال پروفیسر احسن نعمان، اے ایم ایسز، ڈی ایم ایسز اور دیگر نے شرکت کی۔