انجمن خدام الصوفیہ لاہور برانچ کے زیر انتظام سالانہ روحانی اجتماع
لاہور(پ ر)انجمن خدام الصوفیہ لاہور برانچ کے زیر انتظام سالانہ روحانی اجتماع جامع مسجد انوار طالبؒ متصل دارالعلوم شاہ جماعتؒ میں ہوا۔جس کی صدارت سجادہ نشین دربار عالیہ کنجاہ شریف گجرات پیر طریقت ڈاکٹر محمد ضیاءاللہ روح الامین نے فرمائی۔ مقررین میں حافظ احمد یار جماعتی نے امیر ملت پیر سید جماعت علی شاہ ؒ کی سیرت پر روشنی ڈالی علامہ ذاکر الحسن حیدری نے حضرت مجدد الف ثانیؒکی مذہبی خدمات کو اجاگر کیا۔یا مفتی سید محمود شاہ نے یار غار مصطفی کی آقا کریم سے والہانہ محبت کا انتہائی مدلل انداز میں بیان فرمایا۔خطبہ صدارت میں پیر طریقت صاحبزادہ ڈاکٹر محمد ضیاء اللہ نے طریقت میں عمل کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔ آخر میں درود و سلام کے بعد پاکستان کی ترقی اور عالم اسلام کی سربلند اور بالخصوص فلسطینی مسلمانوں کی غیبی مدد کی دعا کی گئی۔