لیسکو مےں سنگل وتھری فیزمیٹرز کو تبدیل کرنیکا عمل سست روی کا شکار
لاہور(نےوز رپورٹر) لیسکو مےں خراب اور جلنے والے سنگل وتھری فیزمیٹرز کو تبدیل کرنیکا عمل سست روی کا شکار ہو گےا، میٹرز کی شرح میں ریکارڈ اضافہ ،خراب ہونے والے سنگل و تھری میٹرز کی تعداد 1لاکھ25 ہزار تک جا پہنچی ،ذرائع کے مطابق 3ماہ کے دوران خراب میٹرز کی تعداد میں 40 ہزارتک اضافہ سامنے آیا ہے۔کمپنی میں خراب میٹرز کی سب سے زیادہ شرح شہر کے چار سرکلز میں ریکارڈ کی گئی۔ کمپنی میں 15ہزار سے زائد صارفین کے تھری فیز میٹرز کو بھی خراب قرار دیدیا گیا۔کمپنی کے ناردرن سرکل میں16300 میٹرز کو ڈیفیکٹو کوڈ لگایا گیا، سنٹرل سرکل 21900 ،ایسٹرن سرکل میں 19637 میٹرز کو خراب ڈکلیئر کیا گیا۔
، سدرن سرکل میں 15940 سنگل فیز میٹرز کو ڈیفیکٹو کوڈ لگایا گیا۔لیسکو کی جانب سے میٹرز کو تبدیل کرنے کی بجائے ڈیفیکٹو کوڈ کی بنیاد پر بلزچارج کردیئے۔ موسم سرمامیں بھی صارفین اوسطً کی بنیاد پر ہزاروں روپے اضافی بلز ادا کرنے پرمجبور ہیں۔