محسن نقوی تعمیر و ترقی کے جال بچھا رہے ہیں،شوکت بابر ورک

محسن نقوی تعمیر و ترقی کے جال بچھا رہے ہیں،شوکت بابر ورک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر ) ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے بانی و جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے کہا ہے کہ محسن سپیڈ کادور اصلاحات اورتعمیرات کادور ہے۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی دستیاب سرکاری وسائل کا درست استعمال یقینی بناتے ہوئے شہر لاہورسمیت پنجاب بھر میں تعمیروترقی کاجال بچھار ہے ہیں۔ شعبہ صحت میں محسن سپیڈ کے اصلاحات کے ثمرات سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔ لاہور میں ریکارڈ مدت کے اندرمتعددفلائی اوورز کی تعمیر کاکریڈٹ محسن نقوی کوجاتا ہے۔

 اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے مزید کہا کہ سرکاری ہسپتال مزید اصلاحات کے متقاضی ہیں ،بیماروں کوجدید طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انتھک وزیراعلیٰ محسن نقوی اوراوران کے صوبائی وزیرصحت پروفیسر ڈاکٹر جاویداکرم سرکاری طبی مراکز کے دورے جاری رکھیں ،اس سے انتظامی سطح پر بہتری ا?تی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ا?بادی کے تناسب لاہورسمیت پنجاب بھر میں سرکاری ہسپتال تعداد اوراستعداد میں ناکافی ہیں۔ مزید اورجدیدسرکاری ہسپتال تعمیر کرناہوں گے کیونکہ جان ہے توجہان ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی ،صوبائی وزیرصحت پروفیسر ڈاکٹر جاویداکرم اپنے تعمیری اقدامات سے عوام کامورا ل بلنداوران کاصوبائی محکموں پراعتماد بحال کررہے ہیں۔