قومی معیشت کے استحکام کیلئے آئی ایم ایف سے چھٹکارا حاصل کرنا ہو گا،سجاد نذیر
لاہور( نمائدہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی بھٹو شہید ایوارڈ کمیٹی پنجاب کے چیف آرگنائزر چودھری سجاد نذیر نے کہا ہے کہ قومی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیئے معاشی طور پر اپنے پاو_¿ں پر کھڑا ہونا ہوگا اور اس مقصد کے لیئے ہمیں آئی ایم ایف سے چھٹکارا بھی حاصل کرنا ہوگا اور آج کے سیاست دانوں کے امام آصف علی زرداری کی بتائی ہوئی میثاق معیشت پر عمل کرنا ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اشیائے صرف روز بروز مہنگی ہوتی جا رہی ہیں، بجلی، گیس اور پیٹرول سمیت کوئی چیز ایسی نہیں ہے جو سستی مل رہی ہو ۔
ایک طرف بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے تو ان کی قیمتیں بھی بڑھائی جارہی ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔