مولانا ابوالکلام آزاد کی تحریر’ اور ضیاءالدین سردارکی تصنیف کا تعارفی پروگرام 

مولانا ابوالکلام آزاد کی تحریر’ اور ضیاءالدین سردارکی تصنیف کا تعارفی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈ ی رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام مطالعے کے عادات کو فروغ دینے کیلئے مولانا ابوالکلام آزاد کی تحریر’غبارِ خاطر‘ اور ضیاءالدین سردارکی تصنیف ’مکہ: دی سیکرڈ سٹی‘ کا تعارفی پروگرام منعقد کیاگیا۔ اس موقع پر چیف لائبریرین ڈاکٹر محمد ہارون عثمانی، ڈائریکٹر جنرل پبلک لائبریریز پنجاب کاشف منظور، انسٹیٹیوٹ آف انگلش سٹڈیز سے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شاہ زیب خان، فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ مولانا ابولکلام آزاد کی میراث کو دریافت کرتے ہوئے، کاشف منظور نے ’غبارِ خاطر‘ پرروشنی ڈالتے ہوئے ان کی زندگی، جدوجہد آزادی میں ان کے کردار اور خطوط کے اس مجموعے کے منفرد نثری انداز بارے سیر حاصل بات چیت کی۔ ڈاکٹر شاہ زیب خان نے ضیائ_ الدین سردار کی ’مکہ: دی سیکرڈ سٹی‘ کی تاریخی اور مذہبی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ڈاکٹر محمد ہارون عثمانی نے مقررین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی لائبریری کتب بینی کے فروغ کیلئے کردار ادا کرتی رہے گی۔