دورہ آسٹریلیا، قومی سکواڈ کا اعلان ، حارث رﺅف کی ٹیسٹ کھیلنے سے معذرت

دورہ آسٹریلیا، قومی سکواڈ کا اعلان ، حارث رﺅف کی ٹیسٹ کھیلنے سے معذرت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                                            لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وہاب ریاض نے بتایا کہ 18 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ میں کپتان شان مسعود، بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، حسن علی، فہیم اشرف، ابرار احمد، شاہین آفریدی، عامر جمال، خرم شہزاد، سعود شکیل، سرفراز احمد، میر حمزہ ، محمد رضوان ، وسیم جونیئر ، نعمان علی، صائم ایوب اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔وہاب ریاض نے بتایا کہ فاسٹ بولر حارث رو_¿ف نے خود کو ٹیسٹ کھیلنے سے دستبردار کیا ہے، ہم نے حارث رو_¿ف کو ہر ممکن سہولیات دینے کی کوشش کی اور دورے کے لیے حارث رو_¿ف سے بات ہوئی تھی، فزیو نے بتایا کہ آگے جا کر فٹنس کا ایسا کوئی ایشو نہیں ہے لیکن حارث نے خود دورے پر جانے سے انکار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ اگلے تین ہفتوں میں بولنگ شروع کرےگا اور محمد حسنین نے ورزش شروع کی ہے ایک سے دو ہفتوں میں وہ پریکٹس کا آغاز کریں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ بطور سپن بالنگ کوچ جائیں گے،سابق فاسٹ بالر عمرگل قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالنگ کوچ ہوں گے اور وہ دورہ آسٹریلیا میں بطور فاسٹ بالنگ کوچ قومی ٹیم کے ہمراہ جائیں گے۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ دونوں کرکٹرز کی باقاعدہ تعیناتیاں جلد کر دے گا۔