شکست نے مودی کو میزبانی کے آداب بھی بھلا دیے

شکست نے مودی کو میزبانی کے آداب بھی بھلا دیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

احمد آباد(پ ر) ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بدترین شکست نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو میزبانی کے آداب بھی بھلا دئیے۔احمد آباد میں ورلڈ کپ کے فائنل کے اختتام پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی فاتح ٹیم آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کو ٹرافی دینے آئے۔ مودی نے آسٹریلیا کے کپتان کو جیسے تیسے ٹرافی پکڑائی اور بغیر ہاتھ ملائے منہ موڑ کر روانہ ہوگئے۔اس حرکت پر حیران پیٹ کمنز ٹرافی ہاتھ میں لیے بھارتی وزیراعظم کو بے رخی کے ساتھ پیٹھ موڑ کر جاتا دیکھتے رہے۔ بھارتی وزیراعظم کی آسٹریلیوی کپتان کے ساتھ تضحیک آمیز رویے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت کا کہنا تھا کہ ہندوانتہاپسندوں کے ہیرو نریندر مودی سے اسی قسم کے رویے کی توقع تھی۔ ان کے اس رویے نے بھارت کو عالمی سطح پر شرمندہ کیا۔