سٹی پوائنٹ کے قریب کار سوار مسلح افراد کی فائرنگ،خاتون زخمی
سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سٹی پوائنٹ کے قریب کار سوار مسلح افراد کی خاتون پر فائرنگ،خاتون زخمی ، اسپتال منتقل ، تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے ملٹری روڈ نزد سٹی پوائنٹ کار سوار نامعلوم افراد کی جانب سے راہگیر خاتون مسمات کائنات ابڑو پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خاتون گولی لگنے سے زخمی ہوگئی ، مقامی افراد نے زخمی خاتون کو علاج کے لیے نجی ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے زخمی خاتون کو طبی امداد فراہمی اور پولیس کو اطلاع کی ، پولیس کی ابتدائی تفتیش کے دوران زخمی خاتون مسمات کائنات ابڑو نے بتایا کہ دو ماں قبل مصباح میمن کے ساتھ شادی کی تھی،گھریلو معاملات پر ناراض ہو کر اپنے والد کے پاس رہ رہی تھی اپنے شوہر کے گھر جانے سے انکار کیا تو اس نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی تھی،:کسی کام سے شہر آئے تو انہوں نے پیچھا کرتے ہوئے فائرنگ کی